BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 September, 2005, 17:36 GMT 22:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی بمبئی فیری سروس جلد: وزیر

 فیری
پاکستان اور بھارت دونوں کراچی اور بمبئی میں فیری سروس کے لیے دلچسی لے رہے ہیں
پاکستان حکومت نے کراچی اور بمبئی میں فیری سروس کے لیے ایک نجی کمپنی کو لائسنس جاری کردیا ہے۔ یہ کمپنی دبئی کے لیے بھی فیری چلائیگی۔

مواصلات اور جہاز رانی کے وفاقی وزیر بابر غوری نے جمعرات کو کراچی پورٹ ٹرسٹ پر ایک تقریب کے بعد مختصر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کراچی اور بمبئی میں فیری سروس کے لیے دلچسی لے رہے ہیں۔

’جیسے ہی کراچی میں بھارتی سفارتخانہ کام شروع کریگا دونوں ملکوں میں فیری سروس بھی شروع ہوجائیگی‘۔

انہوں نے کہا کہ اس فیری سروس سے پاکستانی معشیت میں استحکام آئیگا اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ اس سلسلے میں کافی معاملات طے کیے جاچکے ہیں۔

گوادر پورٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ آئندہ سال جون مہینے تک گوادر پر جہاز لنگر انداز ہونا شروع ہوجائینگے جس کے لئے انفراسٹکچر بنایا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کے پی ٹی ایک منافع بخش ادارہ ہے۔ اس کی آڈٹ رپورٹ آنے کے بعد ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ قومی خزانہ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ موجودہ حکومت میں کسی نے کوئی کرپشن نہیں کی نہ ہی سوئز اکاونٹ کھولا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد