یورپ: تیل کی قیمتوں پرنظر ثانی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپ میں حکومتوں نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یورپ میں تیل کی قیمتوں کے بڑھنے کے بعد بار برداری کرنے والے اور گاڑیوں کے مالکوں کی طرف سے احتجاج کی دھمکیوں کے بعد پیڑول پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں۔ گاڑیوں کے مالک تیل کی ممکنہ کمی کے خطرے کے پیش نظر اپنی گاڑیوں کے ٹینک بھروانے کے لیے گھنٹوں پیٹرول پمپوں پر لائن لگانے کے لیے تیار ہیں۔ فرانس نے کسانوں کے لیے تیل کی قیمت میں رعایت کا اعلان کیا ہے۔ صدر ژاک شیراک نے پیٹرول پم کے مالکوں کو کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کریں۔ آسٹریا میں تیل فروخت کرنے والوں نے حکومت کی دھمکی کے بعد تیل کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اگر تیل فروخت کرنے والے تیل کی قیمتوں میں کمی نہیں کریں گے تو وہ ان پر مزید ٹیکس عائد کر دے گی۔ بیلجیئم، پولینڈ، اور ہنگری نے بھی تیل کی قمیتوں میں کمی کے لیے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ فرانس کے وزیراعظم نے کسانوں کے لیے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان اس اضافے سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں کیونکہ وہ اس بوجھ کو آگے منتقل نہیں کر سکتے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||