فوج کیلیے تیل کی بجائے پانی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کی پولیس اور فوج ریاست کے فوجی ڈپوؤں کو فراہم کیے جانے والے تیل کی چوری کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہیں۔ یہ تحقیقات لداخ کے علاقے میں واقع بھارتی فوج کے اڈوں کو دیے جانے والے تیل میں مبینہ خرد برد سے متعلق ہیں۔ لداخ میں بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک مخبری کے بعد جب انہوں نے پولیس کی مدد سے فوجی اڈے کی جانب جانے والے سات ٹینکروں کو پکڑا تو ان میں ڈیزل کی بجائے پانی بھرا ہوا تھا۔ یہ ٹینکر امبالہ، پٹھان کوٹ اور جموں میں واقع انڈین آئل کارپوریشن کے ڈپو سے تیل لے کر لداخ جاتے ہیں۔ پولیس نے ان ٹینکروں کے ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ فوج نے علیحدہ طور پر اپنی تفتیش شروع کر دی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||