تیل کے کارخانے کی تعمیر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی جنوبی ریاست اندھرا پردیش میں ایک تیل صاف کرنے والا کارخانہ تعمیر کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ معاہدہ اندھرا پردیش کی حکومت اور بھارت کی آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن کے درمیان ہوا۔ یہ کارخانہ بتدریج لاکھوں ٹن تیل صاف اور گیس برآمد کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ یہ معاہدہ خلیج بنگال میں گیس کے ذخائر کے دریافت ہونے کے ایک دن بعد اس معاہدہ کی رو سے کاکی ناڈو کےگاؤں میں تیل صاف کرنے کا کارخانہ تعمیر جمعہ کو کارپوریشن نے بتایا کہ کرشنا اور گوداوری دریاؤں کے نشیبی مقام پر قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ بھارت کے وزیر تیل مانی شنکر نےاس کی تصدیق کی ہے۔ تاہم اس بارے میں اب تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||