ایندھن کی قیمت میں اضافہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں کانگریس کی قیادت والی نئی حکومت نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تیل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ پیٹرول منی شنکر ائیر نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں چھ فیصد اضانہ ہوگا جبکہ ڈیزل میں تقریباً پانچ فیصد اور کھانا پکانے والی گیس کی قیمت میں آٹھ فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ وزیرِ تیل نے کہا کہ حکومت نے تیل اشیاء پر ٹیکس میں کمی کرکے صارفین کے بوجھ کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||