BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 September, 2005, 12:23 GMT 17:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈاکو دس قیدیوں کو اپنے ساتھ لے گئے

News image
پولیس رہا کرائے جانے والے قیدیوں کو ڈھونڈ رہی ہے۔
سندھ کے ضلع خیر پور میں ڈاکو قیدیوں کی ایک گاڑی پر حملہ کرکے دس قیدیوں کو اپنے ساتھ کچے کے علاقے میں لے گئے ہیں۔

سکھر پولیس قیدیوں کو جیل سے خیرپور کی عدالت میں پیشی کے لیے گئے تھے۔

سکھر کے ضلعی پولیس افسر آفتاب ہالیپوٹو نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس کی گاڑی مجرموں کی عدالت میں پیشی کے بعد سکھر آرہی تھی کہ ببرلو کے قریب مسلح ڈاکوں نے اس پر حملہ کردیا اور گاڑی کو اغوا کر کے اپنے ساتھ کچے کے علاقے میں لے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سکھر اور خیرپور کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا ہے۔جبکہ پولیس ڈاکوں کا پیچھا کر رہی ہے۔

سکھر جیل ون کے جیل سپرنٹینڈینٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ صبح کو خیرپور پولیس معمول کے مطابق ان کے یہاں سے قیدیوں کو حاضری پر لےگئی تھی۔ان کے مطابق جس ضلع میں مقدمہ ہوتا ہے۔وہاں کی پولیس کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ قیدیوں کو عدالت میں لے جائے۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں دس قیدی سوار تھے۔جن میں نورو، محمد رمضان، بنگل، مشتاق، غوث بخش، امیر شاہ، نیاز حسین، خالد، یوسف اور حاجی بخش شامل ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ امیر شاہ میربحر اور حاجی بخش جونیجو کی گرفتاری پر دس دس لاکھ روپے انعام رکھا گیا تھا۔

ڈاکوں نے آگے جاکر گاڑی میں سوار پانچ پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑ دیا ہے۔زخمی اہلکار ھادی بخش، نذیر بھٹی، قمرالدین، حاجی بخش اور دہنی بخش پولیس کو وراث گھنبیر گوٹھ کے قریب سے ملے ہیں۔

پولیس یہ معلوم نہیں کرسکی ہے کہ قیدیوں کو ان کے ساتھی چھڑا کر لیے گئے ہیں یا دشمنی میں اغوا کیے گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد