مشرف شیرون ملاقات کا امکان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے باضابطہ ملاقات کے بعد اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صدر پرویز مشرف اور اسرائیل کے وزیر اعظم ایرئیل شیرون کے درمیان ملاقات بھی ہو سکتی ہے۔ تاہم دفتر خارجہ کے ترجمان نعیم خان کا کہنا ہے کہ صدر مشرف کے نیویارک کے پروگرام میں ایسی کوئی ملاقات شامل نہیں کی گئی ہے۔ یروشلم سے شائع ہونے والے ایک اخبار کے حوالے سے سامنے آنے والی خبر میں دونوں رہنماؤں کے مابین غیر رسمی ملاقات کا امکان ظاہر کیے جانے کے بعد پاکستان میں مسلسل قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔ اِن قیاس آرائیوں کو اس بات سے بھی تقویت ملی ہے کہ اب تک وزیر خارجہ خورشید قصوری اور ان کے اسرائیلی ہم منصب کے درمیان ہونے والے ملاقات کے سلسلے میں بہت زیادہ منفی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔ البتہ واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر جنرل جہانگیر کرامت کے حوالے سے یہ بیان بھی شائع ہوا ہے کہ اگر ایسی کوئی ملاقات ہوئی تو وہ محض اتفاقی ہو گی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||