پرویزمشرف: چھ نکاتی حکمت عملی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کےصدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان وہشت گردی سے نمٹنے کے لیے چھ نکاتی حکمت عملی اور قومی سطح پراسلام سے متعلق بحث کا بھی آغاز کیا جائےگا۔ بی بی سی کےایک پروگرام میں بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس حکمت عملی میں بنیاد پرست گروپوں کے علاوہ نفرت کا پرچار کرنے والےمواد پر بھی پابندی لگائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ روشن خیال اور اعتدال پسند پاکستان کےتصور کوفروغ دینے کے حامی ہیں اور پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگائے جانے سے انہیں غصہ آجاتا ہے۔ صدر پرویز مشرف نے کہا کہ اقوام عالم کو ایک دوسرے پر دہشت گردی کےالزامات لگانے کی بجائے ملکر اس کے خلاف کام کرنا چاہیے۔ لندن میں گزشتہ ماہ ہو نے والے خودکش بم حملوں کے بعد سے پاکستانی بنیاد پرستوں کے کردار کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے۔ ان خوکش بم حملہ آوروں کے بارے میں یہ اطلاعات تھیں کہ ان میں سے بعض |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||