جنرل مشرف و نواز لیگ پہلا رابطہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر جنرل پرویز مشرف نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب کو پاکستان مسلم لیگ نون کے سخت گیر رہنما نادر پرویز کے بیٹے کے ولیمے میں شرکت کی۔ مسلم لیگ نواز کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جنرل پرویز مشرف کا مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں کسی سماجی تقریب میں رابظہ ہوا ہو۔ حزب اختلاف کے اتحاد، اتحاد برائے بحالئی جمہوریت، اے آر ڈی کے ایک مرکزی رہنما ظفر اقبال جھگڑا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والی اس تقریب میں صدر مشرف دس پندرہ منٹ کے لیے آئے۔ انہوں نے کھانا نہیں کھایا اور چائے پی کر ہی چلے گئے۔ ان کا کہنا ہے نکہ اس تقریب میں موجود مسلم لیگی رہنماؤں اور اور جنرل پرویز مشرف کے درمیان کسی قسم کی کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں صدر مملکت سے علیک سلیک تک نہیں کی۔ ظفر اقبل کا کہنا تھا کہ راجہ نادر پرویز سابق فوجی اور کمانڈو ہیں اور ان کا سارا خاندان بھی فوجی ہے اس لیے ہو سکتا ہے کہ انہوں نے جنرل پرویز مشرف کو اس حوالےسے مدعو کیا ہو۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||