BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 30 July, 2005, 10:26 GMT 15:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’غیر ملکی دسمبر تک چلے جائیں‘

غیر ملکی طلباء
حکومت نے غیر ملکی طالبعلموں کو دسمبر 2005 نکل جانے کے لیے کہا ہے۔
حکومت نے پاکستان کے مدرسوں میں زیر تعلیم تمام غیرملکی طلبہ کو دسمبر تک واپسی کے لیے مہلت دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ ان کو ہر صورت میں واپس بھیجا جائے گا۔

مدرسوں میں امریکہ اور یورپ سمیت دیگر ممالک کے طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔

پاکستان کے وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ نے کراچی میں ہفتہ کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ طلبہ کسی قسم کی بھی کارروائی میں ملوث قرار دیے گئے تو الزام پاکستان پر آئے گا اس لیے ان چودہ سو طلبہ کو دسمبر تک یہاں سے واپس بھیجا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا یےطلبا کسی ملکی معاہدہ کے تحت پاکستان میں زیر تعلیم نہیں ہے۔

یہ انفرادی حیثیت میں یہاں آئے ہیں۔ان کے ویزہ رد کرکے واپس ان کے ملک بھیج دیا جائیگا۔

شیر پاؤ نے بتایا کہ ملکی طلبہ کے مدرسوں میں تعلیم حاصل کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ مگر ہم ان مدرسوں کی رجسٹریشن اور ریگولرائزیشن کرنا چاہتے ہیں جبکہ نصاب میں بھی تبدیلی لائینگے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انتہاپسند اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی جاری رہےگیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کارروائی مذہب اور مذہب پرست تنظیموں کے خلاف ہرگز نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مدراس کی تنظیم مرکز تحفظ المدارس دینیہ نے کچھ روز قبل ایک پریس کانفرنس میں دھمکی دی تھی کہ اگر حکومت نے مدارس کی طرف ہاتھ بڑہائے تو وہ ہاتھ سلامت نہیں رہینگے۔

مولانا اسد تھانوی، قاری منصور، مولانا سیف اللہ ربانی اور قاری اقبال نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ چترال سے کراچی تک نو ہزار سے زائد مدرسوں میں بیس لاکھ سے زائد طالب زیر تعلیم ہیں۔

علماء کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ایوب خان کے دور حکومت میں بھی ایسی باتیں ہوئی تھیں مگر کوئی بھی حکومت مدارس بند کرنے کی ہمت نہیں کرسکی ہے۔ حکومت ایسی حماقت کرکے ہمیں بلاوجہ امتحان میں نے ڈالے اور پاکستان کے استحکام کو داؤ پر نے لگائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد