BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 September, 2004, 01:03 GMT 06:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایم ایم اے کےمدرسے پر چھاپہ

News image
کوئٹہ میں پولیس اور دیگر اداروں نے حکومت کو مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے جمعیت علماء اسلام کے ایک مدرسے پر چھاپہ مارا ہے جہاں سے ایک شخص کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔

مدرسہ مطلع العلوم بروری روڈ پر واقع ہے اور یہ رکن قومی اسمبلی اور مجلس عمل کے رہنما حافظ حسین احمد کی سرپرستی میں کام کرتا ہے جہاں اس وقت کو اڑھائی سو طلبا دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔یہ مدرسہ حافظ حسین احمد کے والدمولانا ارض محمد نے انیس سو بیالیس میں قائم کیا تھا۔

حافظ حسین احمد کے بیٹے حافظ منیر نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ بڑی تعداد میں پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے اچانک مدرسے اور ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ انھوں نے کہا ہے یہ سب کچھ امریکہ کی ایما پر کیا جا رہا ہے جہاں مدرسوں پر اس طرح رات کے وقت چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

انھوں نے بتایا ہے کہ حافظ حسین احمد اس وقت ہندو ستان میں ہیں جہاں انھیں اورکراچی میں مولانا فضل الرحمان کو اس بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ چھاپہ گیارہ بجے سے لیکر ساڑھے بارہ بجے تک جاری رہا لیڈی پولیس نے گھر میں جا کر تلاشی لی ہے جہاں بچے سو رہے تھے۔

حافظ منیر نے بتایا ہے کہ ان اہلکاروں نے طلباء سے پوچھ گچھ کی ہے اور ان کے پاس کچھ خاکوں کی کتاب تھی جس سے وہ شکل و شباہت کا اندازہ لگا رہے تھے۔ اس چھاپے کے دوران ایک شخص کو وہ ساتھ لے گئے ہیں جس کے بارے میں ان اہلکاروں نے بتایا ہے کہ تفتیش کے بعد رہا کر دیا جا ئے گا۔ جس شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بلوچستان کا رہنے والا ہے اور اسی مدرسے میں تعلیم حاصل کر چکا ہے۔ اس وقت ایک اور مدرسے میں درس دیتا ہے۔ سرکاری زرائع سے کچھ یوں معلوم ہوا ہے کہ یہ چھاپہ وانہ میں جاری فوجی آپریشن کے حوالے سے مارا گیا تھا۔ انھوں نے کہا ہے کہ وانہ سے فرار ہونے والے مطلوب افراد یہیں کہیں روپوش ہوں گے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

حافظ منیر نے بتایا ہے کہ مجلس عمل کا اجلاس بدھ کو صبح ہوگا جس میں اس حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد