BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 July, 2005, 13:30 GMT 18:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مزید زائرین کے تبادلے پر مفاہمت

ننکانہ صاحب
ہر برس ہزاروں سکھ یاتری ننکانہ صاحب آتے ہیں
پاکستان اور بھارت نے دونوں ملکوں میں زائرین کی آمد کو دوگنا کرنے، مزید مذہبی مقامات پر زائرین کی آمد کی اجازت دینے اور سیاحوں کے گروپوں کو دونوں ممالک کے تفریحی مقامات کے سفر کی اجازت دینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

یہ فیصلہ آج پاکستان اور بھارت کی وزارت ثقافت کے حکام کی جانب سے دو روزہ مذاکرات کے پہلے دن کیا گیا۔ یہ مذاکرات دونوں ممالک میں اعتماد سازی کے اقدامات کرنے اور دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان تعلقات بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہیں۔

پاکستان کی وزارت ثقافت کے سیکریٹری جلیل عباس نے کہا کہ دونوں ممالک نے ویزا کی پابندیاں نرم کرنے اور سیاحت کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستانی زائرین کی تعداد پندرہ سو سے تین ہزار تک بڑھانے پر رضامند ہو گیا ہے اور ساتھ ہی پاکستان کی اس درخواست کو بھی منظور کر لیا گیا ہے جس میں بھارت میں آٹھ مزید مقدس مذہبی مقامات پر پاکستانی زائرین جا سکیں گے۔ اس سے قبل یہ تعداد پانچ تھی جو اس اضافے کے ساتھ تیرہ ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ تعلیم،صحت اور سائنس کے میدان میں تعاون اور نوجوانوں کے وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

بھارتی وفد کی سربراہ نینا رنجن نے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد کہا کہ یہ مذاکرات دوستانہ ماحول میں ہوئے ہیں اور دونوں ممالک نے سیاحت میں باہمی تعاون،ثقافتی وفود کے تبادلے اور دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستانی سیکریٹری ثقافت نے کہا کہ بھارتی حکام اپنے ملک میں پاکستان کی اردو اور پنجابی فلموں کا ایک فیسٹول منعقد کرنے پر بھی رضا مند ہو گئے ہیں۔ جلیل عباس نے کہا کہ ان مذاکرات میں پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

جلیل عباس نے بتایا کہ بھارت کی نیشنل آرٹ گیلری کے سربراہ پاکستان کی نیشنل آرٹ گیلری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان آئیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد