علی سلمان بی بی سی اردو ڈاٹ کام لاہور |  |
 |  بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں |
بھارتی پنجاب اور پاکستانی پنجاب کے وزراء اعلی نے بدھ کو با با گرونانک روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے یہ سڑک بھارتی شہر امرتسر اور پاکستانی شہر ننکانہ صاحب کو آپس میں ملائے گی۔ پاکستانی پنجاب کے وزیر اعلی چودھری پرویز الہی اور بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ نے آج ننکانہ صاحب میں اس ایک سو پندرہ کلومیٹر لمبی سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس دو رویہ سڑک پر سنتالیس کروڑ روپے کی لاگت آئے گی پہلے مرحلے میں ایک سال کے اندر ننکانہ صاحب سےمانوالہ تک کی سڑک تعمیر کر لی جائےگی اور اگلے سال اسے واہگہ باڈر تک پہنچا دیا جائےگا۔ اس سڑک کی تعمیر کے بعد سکھ یاتری ڈھائی گھنٹے میں امرتسر سے بابا گرونانک کے جنم استھان تک پہنچ سکیں گے۔ |