BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 11 May, 2005, 07:43 GMT 12:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امرتسر، ننکانہ صاحب بس سروس

امرتسر گولڈن ٹیمپل
امرتسر سے ننکانہ صاحب تک سڑک بنانے کا کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے
پاکستان اور بھارت کے حکام نے لاہور امرتسر بس سروس شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے مگر اس بس سروس کی تاریخ طے کرنے کے بارے میں مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

ان مذاکرات کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے سکھ یاتریوں کے لئے امرتسر سے ننکانہ صاحب تک بس سروس شروع کرنے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے حکام نے امرتسراور لاہور کے درمیان بس سروس کے روٹ، بس ٹرمینلز(اڈوں) ، بس کے علمے اور ویزا کے معاملات پر بات کی ہے اور اس معاملے پر مذید بات چیت نئی دہلی میں دو ماہ کے اندر ہو گی۔

امرتسر سے ننکانہ صاحب تک بس سروس کے شروع کرنے کی تاریخ اور دیگر معاملات پر بھی بات چیت دہلی میں ہو گی۔

دونوں ممالک کے حکام نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ اس بات چیت میں لاہور اور امرتسر کے درمیان بس سروس شروع کرنے کی تاریخ کے بارے میں دونوں ممالک میں کچھ اختلافات ہیں۔

پاکستانی وفد کے سربراہ محمد عباس نے کہا کہ بس سروس کی تاریخ کے لئے دونوں ممالک کی ٹرانسپورٹ حکام جلد ہی آپس میں بات کریں گی جس کے بعد اس بس سروع کو شروع کرنے کی تاریخ اور دیگر معاملات طے کئے جائیں گے۔

بھارتی وفد کے سربراہ آلوک راوت نے کہا کہ ایک بس سروس کو چلانے کے لئے کچھ معاملات طے کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بس سروس کو شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے اور دیگر معاملات بھی جلد ہی طے ہو جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد