BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 16 July, 2005, 17:27 GMT 22:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشتبہ طالبان کی نعروں میں تدفین

اتحادی فوجی
چوبیس میں سے اکیس افراد کی شناخت کر لی گئی جوکہ سب کے سب مقامی قبائلی بتائے جاتے ہیں
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں ایک روز قبل اتحادی فوجیوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے چوبیس افراد کو اللہ اکبر، امریکہ مردہ باد اور اسلام زندہ باد کے نعروں میں سپردخاک کر دیا گیا۔

پاکستانی فوجی حکام کے مطابق پاک افغان سرحد پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ’اتحادی فوج‘ کے ساتھ جھڑپ میں یہ چوبیس مشتبہ طالبان ہلاک ہوئے جن کی لاشیں پاکستانی فوج نے بعد میں قبضے میں لے لیں ہیں۔

جنوبی وزیرستان میں بی بی سی کے نمائندے دلاور خان وزیر کے مطابق ان چوبیس میں سے اکیس افراد کی شناخت کر لی گئی جوکہ سب کے سب مقامی قبائلی بتائے جاتے ہیں۔ تین کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی وجہ ان مسخ شدہ لاشیں تھی۔ اس علاقے میں بسنے والے اکثر قبائل سرحد کے دونوں جانب آباد ہیں۔

ان افراد کو شمالی اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں ان کے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقعے ہر مشتعل افراد نے امریکہ مخالف نعرہ بازی کی۔

ایک مقامی عالم مولانا عبدالرحمان کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ حکومت کو جہاد کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

فوجی ترجمان کے مطابق یہ جھڑپ شمالی وزیرستان کے علاقے لوارا منڈی سے تھوڑی دور افغان سرحد کے اندر ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں سرحد کی صحیح طور پر نشاندہی نہیں ہو سکتی لہذا یہ کہنا مشکل ہے کہ آیا ’اتحادی فوج‘ نے ان طالبان کو پاکستانی سرحد کے اندر ہلاک کیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد