BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 11 July, 2005, 22:44 GMT 03:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
متحدہ کی عوامی رابطہ مہم

News image
متحدہ سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندے اور کارکن کراچی سمیت صوبہ سندھ اور ملک بھر میں گھر گھر جائینگے۔
متحدہ قومی موومنٹ نے بلدیاتی انتخابات کے لئے منگل سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں گھروں پر جا کر لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کئے جائینگے اور ووٹر لسٹ میں ووٹ کی تصدیق کی جائیگی۔

یہ اعلان متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی جماعت کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی، جمہوری عمل کے پرامن انعقاد، عوام میں اعتماد کی فضا پیدا کرنے، ان کے خدشات دور کرنے، نام نہاد مذہبی اور جمہوری گروہوں کی پروپیگنڈا سے پیدا ہونی والی بے چینی کے خاتمے اور انتخابات میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

فاروق ستار نے بتایا کے اس مہم کے دوران متحدہ سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندے اور کارکن کراچی سمیت صوبہ سندھ اور ملک بھر میں گھر گھر جائینگے۔

’مہم سے سلسلے میں ہفتے کے تین روز متحدہ کے وزرا تنظیم کے مرکزی دفتر نائین زیرو پر لوگوں کے مسائل سنیں گے اور عوامی شکایات سنیں گے۔‘

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال بالکل درست ہے یہاں ایسے حالات ہرگز نہیں کہ انتخابات ملتوی کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ کی کل جماعتی کانفرنس کامیاب رہی اور اس میں اہم جماعتوں کے اکابرین نے انتخابی ضابطہ اخلاق مرتب کرنے کے لئے دستخط کئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد