BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 03 July, 2005, 07:34 GMT 12:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عبدالرسول بلوچ انتقال کرگئے

عبدالرسول بلوچ عرف اے آر
اے آر بلوچ اپنی منفرد آواز اورادائیگی کے انداز کی وجہ سے الگ پہچان رکھتے تھے
سندھ کے نامور ہرفن مولا فنکار اے آر عرف عبدالرسول بلوچ انتقال کرگئے۔ ان کی عمر نوے برس تھی۔

وہ طویل عرصے سے بیمار تھے اورگزشتہ روز کراچی کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

بلوچ نے پی ٹی وی کے’جنگل‘ اور ’دیواریں‘ جیسے سپرہٹ ڈراموں کے علاوہ درجنوں اسٹیج، ریڈیو اور ٹی وی کےاردواور سندھی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔

انیس سو پندرہ میں حیدرآباد میں جنم لینے والے اے آر بلوچ اپنی منفرد آواز، ادائیگی کے انداز کی وجہ سے الگ پہچان رکھتے تھے۔

اس وجہ سے ڈرامہ کی دنیا کے بادشاہ تھے، جن سے کئی ابھرتے ہوئے فنکاروں نے سیکھا اور بلندیوں کو چھوا۔

انہوں نے فن کی ابتداء ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے صدا کاری سے کی۔

کچھ عرصہ اسٹیج پر بھی کام کیا بلوچ کے بارے میں یہ مشہور تھا کہ ان کو جو بھی کردار ملا، انہوں نے اپنی آواز کے جادو سے اس میں جان ڈال دی۔

ان کی تدفین آبائی شہر حیدرآباد میں کی گئی۔انہوں نے ایک بیٹا اور تین بیٹیوں کے علاوہ ہزاروں پرستار سوگوار چھوڑے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد