BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لوک سندھی فنکار مرید ملک اغوا؟

مرید کے والد
مرید ملک کے والد روزانہ قرآن لے کر نکلتے ہیں اور بیٹے کی بازیابی کی اپیل کرتے ہیں
سندھ کے مقبول لوک فنکار مرید ملک گزشتہ بیس روز سے لاپتہ ہیں۔مرید ملک میلوں اور محفلوں میں لوک گیت اور جدید شاعری گاتے تھے۔

انہیں خاص شہرت اس وقت حاصل ہوئی جب انہوں نے سندھ میں حال ہی میں جنم لینے والی پیار کہانی کے اہم کردار شائستہ عالمانی سے منسوب گانے گائے۔ ’خاص طور پر شائستہ تجھے سلام‘ نے اسے مقبول بنادیا۔

شائستہ عالمانی نے سرداروں سے بغاوت کر کے بلخ مہر نامی ایک نوجوان سے شادی کی تھی۔جرگے نے اس جوڑے کو کارو کاری قرار دے کر قتل کرنے کا حکم دیا تھا لیکن عدالت اور اعلی سطح پر سرکاری مداخلت کے باعث یہ لوگ بچ گئے۔

مرید ملک کے والد صالح ملک کا کہنا ہے کہ مرید بیس روز قبل قریبی گاؤں بچل شاہ میانی سے ایک ڈھولک نواز کو روہڑی چھوڑنے گئے تھے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

ان کے والد کا کہنا ہے کہ شائستہ کی بہادری اور جرات کے گیت گانے پر ان کو عالمانی برادری کے بعض لوگوں نے دھمکیاں دی تھیں۔انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ مرید کے اغوا میں اس قبیلےکے لوگ ملوث ہو سکتے ہیں۔

انتہائی غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے مرید ملک کے والد گزشتہ ایک ہفتے سے پریس کلب سکھر کے سامنے روزانہ مظاہرہ کرنے آتے ہیں اور بیٹے کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے انہیں خط موصول ہوا ہے جس میں مرید ملک کی رہائی کے لئے دو لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ ان کے بیٹے کی زندگی خطرے میں ہے۔لیکن اس ضمن میں پولیس کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔

صالح ملک نے بتایا کہ پولیس کے اس رویہ کے خلاف انہوں نے وزیر اعظم جمالی، وزیر اعلی سندھ سردار مہر اور اعلی پولیس حکام کو ٹیلیگرام بھیجے ہیں۔

فنکار کے اغوا کے بعد سندھ کے فنکاروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔سکھر اور خیرپور میں فنکار اور بعض سماجی تنظیمیں مرید ملک کی بازیابی کے لئے احتجاجی مظاہرے بھی کر چکی ہیں۔

سندھ فنکار ٹرسٹ کے موٹن شاہ اور عطا قاضی کا کہنا ہے کہ پولیس اور حکومت غریب فنکار کی بازیابی کے لئے سنجیدہ کوششیں نہیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے دھمکی دی کہ اگر پولیس نے فنکار کو بازیاب نہیں کرایا تو وہ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

ادھر ڈی پی او سکھر کا کہنا ہے کہ مرید ملک کو اغوا نہیں کیا گیا ہے بلکہ انہوں نے ڈرامہ رچایا ہے۔تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اگر مرید ملک کو اغوا نہیں کیا گیا ہے تو وہ کہاں ہیں؟۔

ڈیڑھ سال قبل ممتاز لوک فنکار منظور سخیرانی کو بھی اغوا کیا گیا تھا۔ اس واقعے کو بھی سکھر پولیس ڈرامہ قرار دیتی رہی۔بالآخر اغوا کی واردات ثابت ہوئی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد