BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 June, 2005, 14:55 GMT 19:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مختار: واشنگٹن میں مظاہرہ ہوگا

مختار مائی
امکان ہے کہ حکومت مختار مائی کو ان کا پاسپورٹ واپس کر دے گی
مختار مائی کے ساتھ مبینہ طور پر برے حکومتی سلوک، ان کے پاسپورٹ کی ضبطی اور پولیس اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں انہیں مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کی خلاف جعمرات کو واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

یہ مظاہرہ پاکستانی سفارت خانے کے سامنے کیا جائے گا اور اس کا اہتمام ایشین امریکن نیٹ ورک اگینسٹ ابیوز آف وومین یا ’آنا‘ نامی تنظیم نے کیا ہے جس نے آئندہ ماہ جولائی میں مختار مائی کو ہیوسٹن ٹیکساس میں اپنےاجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہوئی تھی۔

پاکستانی سفارتخانے کے سامنے پاکستانیوں کے احتجاجی مظاہرے میں امریکہ میں کام کرنے والی انسانی حقوق اور دیگر غیر سرکاری تنظیموں سے وابستہ افراد کے علاوہ منتخب امریکی نمائندوں اور اداکاروں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

’آنا‘ کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ ان میں سے کئی افراد کو 'اگرچہ وہ کئی سال سے امریکہ میں مقیم اور اسکے شہری ہیں، پاکستان میں خقیہ ایجنیسوں کے عہدیدار انہیں ٹیلیفوں پر تحقیقات کرنے اور پاکستان میں رہنے والے انکے اعزاء اور اجباب کو تنگ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

’آنا‘ کے ان عہدیداروں نے مبینہ طور پاکستانی خقیہ ایجنیسوں کی طرف سے ہراساں کیے جانے کی ایسی شکایتیں امریکہ میں اپنے علاقوں سے منتخب ہونیوالے اراکین کانگرس اور سنیٹروں کو خطوط لکھ کر بھی کی ہیں۔

حالیہ دنوں میں پاکستان میں مختار مائی کی نقل و حرکت اور ان کی سرگرمیوں پر انکے متوقع امریکی دورے کے پس منظر میں لگائی جانے والی مبینہ قدغن اور پابندیوں پر بیرونِ ملک اور خاص طور امریکہ میں انتہائی بااثر میڈیا ’قانون سازو ں‘، حکومت اور غیر سرکاری تنظیموں کے حلقوں کی طرف سے پاکستان حکومت کو زبردست تنقید اور خفگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

امریکی کے انتہائی با اثر اخبارات میں نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ جیسے اخبارات بھی اپنے اداریوں اور مضامین میں مشرف حکومت کو آڑے ہاتھوں لیے ہوئے ہیں۔

کچھ روز قبل اگر اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کا ادارایہ ’اگر پاکستان جیسے دوست ہیں،،،،،،!‘ کے عنوان سے شایع ہوا تو ’نیویارک ٹائمز‘ میں مختار مائی پر شایع ہونیوالے مشہور صحافی اور کالم نگار نکولس کرسٹوف کے دوسرے کالم کا عنوان تھا ’مشرف اب تم استعقی ضرور دے دو‘ جو پھر تبدیل کردیا گیا۔

یہ بات اس کالم نگار کو ’آنا‘ اور کالم نگار نکولس کرسٹوف کے ان قریبی حلقوں میں سے ایک نے بتائی جنہیں نکولس کرسٹوف نے پریس میں جانے سے پہلے اپنا مذکورہ عنوان والا یہ کالم ذاتی طور پڑھ کر سنایا تھا۔

جب سے مختار مائی کو ’آنا‘ کی طرف سے امریکی دورے کی دعوت کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں تب سے انہیں اور انکی میزبان تنظیم کے اراکین ’ملک کی بدنامی‘ کے نام پر بالواسطہ اور بلاواسطہ پاکستانی حکومتی کے شدید ردعمل کا شکار ہیں۔

اگرچہ امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر ریٹائرڈ جنرل جہانگیر کرامت کے قریبی حلقے جن میں پاکستانی میڈیا کے کچھ افراد بھی شامل ہیں مختار مائی کے معاملے پر جہانگیر کرامت کی کسی بھی قسم کی دلچسپیی نہ ہونے کا دعوای کرتے ہیں لیکن ’آنا‘ کے حلقوں نے اسکی تصدیق کی ہے کہ انہیں پاکستانی سفارتخانے سے اعلی سطح پر رابطے رکھنے والے پاکستانی افراد کی طرف سے واشنگٹن میں اجتجاجی مظاہرہ نہ کرنے کے مسلسل پییغامات آرہے ہیں۔

اس امر پر امریکہ میں کئی پاکستانیوں کو حیرت اور تشویش ہے کہ ’آن‘ تو مختار مائی کے علاوہ اپنے دو جولائی کو ہونیوالے اجلاس میں پاکستان سے ممتاز قانون دان عابد حسن منٹو، عورت فاؤنڈیشن کی انیس ہارون اور جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ تک کو مدعو کیا تھا لیکن پھر تنہا مختار مائی کے خلاف اتنا سرکاری ردعمل کیوں؟

ایک پاکستانی روزنامے نے واشنگٹن سے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ مشاہدحسین کو بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن انہوں نے خلافِ معمول یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ ایسا موضوع انکا شعبہ نہیں۔

واشنگٹن میں ’آنا‘ کی طرف سے مختار مائی کی حما یت میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے جمعرات کے احتجاجی مظاہرے سے ایک دن قبل اسی تنظیم نے نیویارک میں پاکستنی قونصل خانے کے قریب اپنے احتجاج پر ایک پریس کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

66 مختارمائی کےساتھ دن
مختار مائی کے ساتھ ایک دن
66ریپ کیس کا فیصلہ
مختار مائی کیس کا تفصیلی فیصلہ آ گیا
66خواتین کا عالمی دن
مختاراں مائی کو سکول کیلیے 21 لاکھ کی امداد
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد