BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 18 June, 2005, 01:28 GMT 06:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مختاراں کیلیے کینیڈین شہریت؟

مختاراں مائی کو کینیڈا کی شہریت؟
’مختاراں مائی کے باہر جانے سے پاکستان کی ساکھ کو خطرہ ہے‘
مختاراں مائی کو اطلاعات کے مطابق کینیڈا کی حکومت نے شہریت کی پیشکش کی ہے۔

مختاراں مائی کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں کینیڈا کی سفیر نے مختاراں مائی کو شہریت کی پیشکش کی ہے تاکہ وہ آزادانہ طور پر سفر کر سکیں۔ حال ہی میں کینیڈا کی حکومت نے مختاراں مائئ کو فلاحی کاموں کے لیے بائیس لاکھ روپے کی امداد دی تھی۔

مختاراں مائی تین برس قبل منظر عام پر آئی تھیں جب کے ساتھ ایک پنچایت کے حکم پر زنا بالجبر کے مقدمہ کا آغاز ہوا۔

مختاراں مائی کے امریکہ جانے کی کوشش سے پیدا ہونے والا تنازعہ اب سفارتکاری کے محاذ پر ایک گرما گرم موضوع بنتا جا رہا ہے۔

ان کو یہ کہہ کر اپنا دورہ ملتوی کرنا پڑا کہ ان کی والدہ کی طبیعت خراب ہے۔ وہ ایک غیر سرکاری تنظیم کی دعوت پر امریکہ کای دورہ کرنا چاہتی تھیں۔ لیکن پہلے ان کا نام ان لوگوں کی فہرست میں شامل کیا گیا جن پر بیرون ملک جانے کی پابندی ہے۔ ان کا نام بعد میں خارج کر دیا گیا لیکن حکومت نے ان کا پاسپورٹ قبضے میں لے لیا اور یوں عملی طور پر ان کے سفر کرنے پر پابندی برقرار ہے۔

پاکستان کے صدر پرویز مشرف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کچھ غیر ملکی غیر سرکاری تنظیمیں مختاراں مائی کو باہر لے جا کر پاکستان کے خلاف پراپوگینڈا کرنا چاہتی ہیں جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹینا روکا ان پابندیوں پر تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد