BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 21 June, 2005, 12:33 GMT 17:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہدایتکارہ ریما کی پہلی فلم تیار

ریما
بطور ہدایتکارہ ریما کی پہلی فلم کی نمائش لاہور کے میٹروپول سینیما میں ہوگی
بطور ہدایت کارہ ریما کی پہلی فلم’ کوئی تجھ سا کہاں ‘ مکمل ہوگئی ہے اور اسے بارہ اگست کو پورے ملک میں نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے ۔ اس فلم میں بھارتی اداکارہ سمرن نے بھی اہم رول کیا۔

ریما نے تقریبا دو سال قبل جب فلم سازی کے میدان میں قدم رکھنے اور اپنی فلم کی ہدایات خود دینے کا اعلان کیا تو کچھ فلمی حلقوں کی طرف سے کہا گیا کہ یہ ریما کے بس کی بات نہیں-

تاہم ریما نے ان تبصروں کی پروا کیے بغیر فلم پر کام شروع کر دیا- انہوں نے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر سے سکرپٹ لکھوایا، نغمہ نگار احمد عقیل روبی سے گیت لکھوائے اور فلم کے باقی تمام کام اپنی نگرانی میں کرایا۔

ان کی فلم میں ایک کردار ایسا تھا جس کے لیے انہیں لولی وڈ سے کوئی اداکارہ موزوں نہیں لگ رہی تھی چنانچہ انہوں نے لندن میں مقیم ایک بھارتی ماڈل اور اداکارہ سمرن کو کاسٹ کیا اور پاکستانی کی فلمی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی بھارتی آرٹسٹ نے پاکستانی فلم کام کیا ہے۔

تاہم پاکستان کی طرف سے کافی فنکار بھارتی فلموں میں کام کر چکے ہیں مثال کے طور پر حال ہی میں میرا کی بھارتی فلم’نظر‘ ریلیز ہوئی ہے- اس سے قبل وینا ملک کی فلم’پنڈ دی کڑی‘ بھارت میں ریلیز ہوچکی ہے- معمر رانا کی فلم’دوبارہ‘ بھی ریلیز ہو چکی ہے اور اب اداکارہ ثنا بھارتی فلم ’قافلہ‘ میں کام کر رہی ہیں-

پاکستانی اداکاراؤں کے بھارتی فلموں میں کام کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ریما کہتی ہیں کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری بحران کا شکار ہے اور یہاں پر کام نہیں لیکن ’ہمیں اس بحران کا مقابلہ کرنا چاہیے نہ کہ کسی دوسرے ملک میں چلے جانا چاہیے-‘

اپنی فلم کے لیے ریما نے لاہور میں میٹروپول سینما فائنل کیا ہے اور اس حوالے سے ریما کے ادارے آر کے پروڈکشن اور میٹروپول انتظامیہ کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے- ریما کو اپنی پہلی فلم سے بڑی توقعات ہیں- ان کی توقعات کہاں تک پوری ہوتی ہیں اس کا پتہ فلم کے سینما سکرین پر جانے کے بعد ہی چلے گا -

66پاکستانی ایشوریا؟
لاہور میں ناکامی کے بعد ممبئی کے پھیرے
66ہدایتکارہ بنوں گی
’شرارت‘ کا ناکامی کے بعد ریما کا اعلان
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد