ارکان اسمبلی کو امریکہ تربیت دیگا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ پاکستان کے اراکین اسمبلی کو ایوان چلانے کی تربیت دےگا۔ اس مقصد کے لیےایک تربیتی مرکز قائم کیا جائیگا۔ امریکی سفیر ریان سی کروکر اور سندھ اسمبلی کے اسپیکر مظفر حسین شاہ نے منگل کے روز کراچی میں ایک یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت یو ایس ایڈ پروگرام کے تحت اسمبلی اراکین کو تربیت دی جائیگی اور اس مقصد کے لیے ایک تربیتی مرکز قائم کیا جائےگا۔ اس منصوبے سےقومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کو رولز آف بزنس کے تحت کام کرنے میں مدد ملےگی۔ ریان سی کروکر نے بتایا کہ بلوچستاں اور دیگر صوبائی اسمبلیوں کے بھی ایسے میمونڈمز پر دستخط کیے جائینگے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام اسی لاکھ ڈالر کی مالیت سے شروع کیا جا رہا ہے۔ سندھ اسمبلی کے اسپیکر مظفر حسین شاہ کا کہا کہ پروگرام کے تحت اسمبلی کے ملازمین کی بھی تربیت دی جائےگی تاکہ منتخب ایوان کی کارکردگی بہتر ہو سکے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||