BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 June, 2005, 00:35 GMT 05:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان: وزیر نے ہڈیاں تُڑوا دیں

پولیس اہلکار مدثر علی
ریفک پولیس کے اہلکار مدثر علی سول ہسپتال کے ہڈیوں کے وارڈ میں علاج کر رہے ہیں۔
بلوچستان کے ایک وزیر نے غلط گاڑی پارک کرنے سے منع کرنے پر پولیس اہلکار کی ہڈیاں تڑوا دیں۔

پولیس نے صوبائی وزیر جیل خانہ جات اور ناظم چاغی کے خلاف ٹریفک پولیس کے اہلکار کو زدو کوب کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے اہلکار مدثر علی سول ہسپتال کے ہڈیوں کے وارڈ میں موجود تھے ان کے جسم پر شدید چوٹیں آئی ہیں اور ایک بازو پر پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ انھوں نے بتایا ہے کہ ان کے ایک ہاتھ کی ہڈی میں نقص پیدا ہوا ہے۔

واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے مدثر علی نے کہا ہے کہ وہ ریگل چوک پر ڈیوٹی پر معمور تھا کہ ایک گاڑی غلط جگہ پر کھڑی کی گئی تھی ۔ ڈرائیور کو گاڑی ہٹانے کا کہا تو وہ بھڑک اٹھا اور کہا کہ وہ نو منتخب رکن قومی اسمبلی سردار فتح محمد حسنی کا رشتہ دار ہے ۔

مدثر نے کہا ہے کہ ڈرائیور سے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے پر تلخ کلامی ہوئی جس پر ڈرائیور کو تھانے لے گئے۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ ابھی اس بات کو کچھ دیر ہی ہوئی تھی کہ صوبائی وزیر جیل خانہ جات حبیب الرحمان محمد حسنی اور ناظم چاغی عارف جان محمد حسنی اپنے محافظوں اور لیویز اہلکاروں سمیت آئے اور کلاشنکوف کے بٹ سے اسے مارا اور شدید زخمی کر دیاہے۔

سردار فتح محمد حسنی کچھ روز پہلے مسلم لیگ قائد اعظم کی ٹکٹ پر پنجگور- خاران سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ صوبائی وزیر اور ناظم ان کے قریبی عزیز بتائے گئے ہیں۔

مدثر علی نے بتایا ہے کہ اس کی ان لوگوں سے کوئی دشمنی نہیں ہے اس نے صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے ڈرائیور کو روکا تھا جس پر بلوچستان کی باثر شخصیات نے اس کا یہ حشر کیاہے۔

اس بارے میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات حبیب الرحمان محمد حسنی اور ناظم چاغی عارف محمد حسنی سے رابطے کی بارہا کوشش کی گئی لیکن رابطہ قائم نہ ہو سکا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد