BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 November, 2004, 03:11 GMT 08:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نوکری پر بحالی کے لئے دینی تبلیغ کریں

پولیس اہلکار
سندھ پولیس سے نکالے گئے اہلکاروں کو محکمہ میں دوبارہ بھرتی سے پہلے تبلیغی جماعت کے کام کرنا ضرروی ہے
سندھ کی حکومت نے ملازمت سے برخاست کیے گئے 106 پولیس والوں کو کہا ہے کہ اگر وہ محکمہ میں دوبارہ داخل ہونا چاہتے ہیں تو ان کو دو مہینے کے لیے تبلیغی جماعت کے ساتھ کام کرنا پڑے گا۔

اطلاعات کے مطابق سکھر کے ضلعی پولیس افسر نے ملازمت سے برخاست شدہ 106 پولیس اہلکاروں سے کہا ہے کہ اگر وہ محکمہ دوبارہ شامل ہونے کے خواہاں ہیں تو ان کو تبلیغی جماعت کے ساتھ دو مہینے تک تبلیغ پر جانا پڑے گا۔

سندھ کے باریش وزیر اعلی ارباب غلام رحیم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک زبانی حکم کے تحت سکھر کے ضلعی پولیس افسر نے 106 پولیس اہلکاروں کو سترویں رمضان سے لے کے اٹھائیس رمضان تک تبلیغی دورے پر بھیجا۔

بارہ دن کی تبلیغ کے بعد جب پولیس اہلکاروں نے مطالبہ کیا کہ ان کو نوکری پر بحال کیا جائے تو ان کو بتایا گیا کہ ان کو ابھی مزید دو مہینے کی تبلیغ کے علاوہ رائے ونڈ کے تبلیغی اجتماع میں جانا پڑے گا۔

اطلاعات کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے سکھر میں یوسف مسجد کے معتمد سے کہا ہے کہ وہ ان پولیس اہلکاروں کی اخلاقی تربیت کریں تاکہ وہ دوبارہ پولیس میں آ کر رشوت ستانی سے باز رہیں۔

ملازمت پر بحالی کے متمنی ان سابقہ پولیس اہلکاروں نے بدھ کے روز پولیس لائنز میں تبلییغی دورے پر بھیجے جانے کے خلاف احتجاج کیا ہے اور کہا کہ وہ محکمہ پولیس میں واپس جانا چاہتے ہیں نہ کہ تبلیغی جماعت میں۔ احتجاج کرنے والوں میں سے کئی نے کہا کہ وہ سب کچھ تھانے میں واپس آنے کے لیے کر رہے ہیں ۔

ان پولیس اہلکاروں میں کئی نے شکایت کی کہ انہوں نے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے کے باوجود تبلیغی جماعت کے ساتھ بارہ دن تک سفر کرتے رہے لیکن اس کے باوجود ان کو ملازمت پر بحال نہیں جا رہا۔

اطلاعات کے مطابق ان پولیس اہلکاروں کو بتا دیا گیا ہے کہ ان محکمہ پولیس میں واپسی اسی صورت میں ہو سکے گی کہ اگر یوسف مسجد کے معتمد نے وزیر اعلی سندھ کو رپورٹ کر دیا کہ ان اہلکاروں کی اخلاقی حالت اچھی ہو چکی ہے اور وہ دوبارہ رشوت ستانی نہیں کریں گے۔

بحالی کے متمنی اہلکاروں میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جن کو رشوت ستانی ، اور منشیات فروشوں کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے محکمہ سے نکالا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد