BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زرداری: 15 جون کو عدالت میں پیشی

نیب چیرمین
نییب چیرمین کا کہنا ہے کہ سوئس عدالت بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف مقدمہ کی سماعت پندرہ جون کوکرئے گی۔
نیب کے چیرمین منیر حفیظ نے کہا ہے کہ ایک سوئس عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں پیپلز پارٹی کی سربراہ بے نظیر بھٹو اور انکے خاوند آصف علی زرداری کو پندرہ جون کو طلب کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے پاس عدالت میں اپنا موقف پیش کرنے کا ایک موقع ہے کیونکہ انہوں نے عدالت سے کہا تھا کہ ان کا موقف نہیں سنا گیا اور انہیں اپنی بات کہنے کا موقع دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پندرہ جون کو سوئس عدالت میں حکومت پاکستان اپنا وکیل بھی بھیجے گی کیونکہ حکومت اس مقدمہ میں ایک فریق ہے اور اگر حکومت کے حوالہ سے کوئی سوال جواب ہو تو وکیل اس کا جواب دے سکے۔

تاہم نیب کے چیئرمین نے کہا کہ اگر آصف زرداری پندرہ جون سے پہلے دبئی سے ملک واپس آگئے تو نیب انہیں گرفتار کرکے سوئس عدالت میں پیش نہیں کرے گی۔

نیب چئیرمین نے ایک اور سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ نیب کا کام بدعنوانی کی تفتیش کرنا ہے اور کسی کو سزا دینا عدالت کا کام ہے اس لیے جن موجودہ ضلعی ناظمین کے خلاف بدعنوانی کے الزامات ہیں انہیں مقامی حکومتوں کے الیکشن میں حصہ لینے سے روکنا یا اجازت دینا نیب کا کام نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

منیر حفیظ نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ نیب حکومت کےمخالفوں کا بازو مروڑنے کا ادارہ ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل منیر حفیظ نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے قانون پر کام ہوہا ہے اور ان کا ادارہ حکومت پر زور دے رہا ہے کہ اسے جلد منظور کیاجائے۔

نیب کے چیئرمین پیر کے روز لاہور میں منی لانڈرنگ اور ناجائز اثاثوں کی تحقیقات کے لیے مشاورتی خدمات کی ایک نجی فرم کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کررہے تھے۔

اس فرم کے سربراہ طلعت گھمن نے کہا کہ منی لانڈرنگ پر قانون کا مسودہ تیار ہوچکا ہے اور ایشیا پیسفک نامی بیرون ملک کی فرم اس کی جانچ پڑتال کرچکی ہے اور یہ مسودہ اب وفاقی کابینہ کے پاس ہے اور امید ہے کہ اس سال کے آخر تک یہ مسودہ قانون کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمینٹ کی منظوری کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

ایم ٹریک نام سے بنائی جانے والی یہ نجی فرم ملک میں پیسہ اور اثاثوں کو ڈھونڈنے کے لیے پیشہ ور تربیت اور مشاورت فراہم کرنے والی پہلی کمپنی ہے جسے سابقہ بنکر اور نیب میں مالی جرائم کے شعبہ کی بنیاد رکھنے والے طلعت گھمن نے مختلف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس فرموں اور بیرون ملک کمپنیوں کے تعاون سے قائم کیا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ان کا ادارہ بہت سے مقدمات میں نجی ادارہ کی اس مشاورتی فرم سے مدد لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنکوں اورمالیاتی اداروں کو یہ فرم مشاروت فراہم کرے گی اور اس کا قیام بہت اچھی بات ہے کیونکہ دنیا بھر میں پہلے سے ایسے ادارے قائم ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد