BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جاوید ہاشمی کی عدالت میں پیشی

 جاوید ہاشمی
جج نے جاوید ہاشمی کی پیشی کا حکم جاری کیا تھا
مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر اور اسیر رہنما جاوید ہاشمی آج لاہور کی ایک احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں ایک ریفرنس کی سماعت ہو رہی ہے۔

احتساب ریفرنس میں ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی معلوم آمدن سے زیادہ اثاثے بنائے۔ اس مقدمہ میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ جاوید ہاشمی کے کچھ اثاثے ان کی بیوی اور بیٹیوں کے نام ہیں جو دراصل بےنامی دار ہیں۔

ریفرنس کی سماعت پر گواہوں پر جرح مکمل ہو گئی تھی تاہم جاوید ہاشمی اُس وقت عدالت میں موجود نہیں تھے۔ وکیل صفائی نے عدالت سے کہا تھا کہ گواہوں پر جرح کے وقت ملزم جاوید ہاشمی کا ہونا ضروری ہے اس لیے انہیں عدالت میں طلب کیا جائے لیکن عدالت نے یہ درخواست مسترد کردی تھی۔

تاہم جرح مکمل ہونے کے بعد استغاثہ نے بھی عدالت سے کہا کہ ملزم کا جرح کے وقت موجود ہونا لازمی ہے جس پر جج نے جاوید ہاشمی کی آج پیشی کا حکم جاری کیا تھا۔

آج جاوید ہاشمی کو لاہور کی احتساب عدالت میں راولپنڈی سے لا کر پیش کیا گیا۔ ان کی غیر حاضری میں گواہوں پر کی گئی جرح کو جج نے منسوخ کر دیا۔ اب یہ منسوخ کی گئی کاروائی دوبارہ ہوگی۔

عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت دس فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔جاوید ہاشمی کے پیشی کے موقع پر مسلم لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر جمع تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد