| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہاشمی کی رہائی درخواست مسترد
لاہور ہائی کورٹ، پنڈی بینچ کے ایک جج نے جاوید ہاشمی کی رہائی کے لئے دائر کی جانے والے درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ جاوید ہاشمی کو غداری اور فوج کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں انتیس اکتوبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جاوید ہاشمی پر فوج کو بدنام کرنے کا الزام بھی لگایا گیا تھا۔ جاوید ہاشمی کی رہائی کے لئے درخواست ان کی بیٹی اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی رکن قومی اسمبلی میمونہ ہاشمی نے دائر کی تھی۔ لیکن لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے ایک جج منصور احمد نے سوموار کے روز ان کی درخواست مسترد کر دی۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے میمونہ ہاشمی کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کی درخواست کے مسترد ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ میمونہ ہاشمی کے مطابق جیسے ہی انہیں فیصلے کی کاپی ملے گی وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||