نیب کا ڈرامہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی احتساب بیورو (نیب) ایک نجی پارٹی سے مل کر ٹی وی ڈراموں کا ایک طویل سلسلہ بنوا رہا ہے جس کا نام ہے’ کانٹے‘ اور اس کا مرکزی موضوع بدعنوانی اور بدعنوان سیاستدان اور سرکاری افسر ہوں گے۔ آجکل لاہور کے باری سٹوڈیو میں ٹی وی کے اداکار اور اداکارائیں اسماعیل تارا، جمیل ملک، صبا فیصل، جاناں ملک، محمود اسلم اس ڈرامہ سلسلہ کی پہلی آٹھ قسطوں کی ریہرسل کرتے نطر اتے ہیں۔ اس ڈرامہ سیریز کے ہدایت کار ذوالفقار ہیں جو اس سے پہلے عثمان کے ساتھ مل کر’ آشیانہ‘ اور ’بلندی‘ کی ہدایات دے چکے ہیں۔ اس کے ٹائٹل میں اس کے پروڈیوسر زاہد میاں کو دکھایا جارہا ہے تاہم نیب ان کی شریک کار ہوگی۔ ’کانٹے‘ ایک طویل ڈرامہ سیریز ہوگی جس کی مختلف قسطیں مختلف کہانی کار لکھیں گے ۔انمیں یونس جاوید، اصغر ندیم سید اور امجد اسلام امجد شامل ہیں۔ پہلی آٹھ قسطوں پر مشتمل سیریل ڈرامہ نگار یونس جاوید نے لکھی ہے اور ا س کا نام ہے’ آگ ٹپکتی ہے‘۔ یونس جاوید نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی کہانی کی بنیادی بات یہ ہے کہ بدعنوانی کا پیسہ انسان کو سکون اور عزت نہیں دے سکتا بلکہ اس سے اولاد بگڑ جاتی ہےاور بیماری آجاتی ہے۔ یونس جاوید نے بتایا کہ انہوں نے اپنی آٹھ قسطوں میں شاہ حسین کا کلام اور حامد علی بیلا کی آواز میں صوفیانہ کلام بھی شامل کیا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ڈرامہ سیریز سیاسی مضمرات کی حامل ہوگی اور حزب مخالف کے سیاستدان اسے اپنی کردار کشی کی کوشش سے تعبیر کرسکتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||