BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیرستان: فائرنگ سے صحافی زخمی

وانا (فائل فوٹو)
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ہفتے کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک صحافی کو زخمی کر دیا ہے۔

یہ واقعہ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں ہفتے کی صبح سات بجے کے قریب پیش آیا۔ ایک سفید گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے راہ چلتے صحافی مجیب الرحمان پر جو کہ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے لیے کام کرتے ہیں، گولی چلا دی۔

عینی شاہدین کے مطابق مجیب سڑک کے کنارے ایک گڑھے میں گرنے کی وجہ سے بچ گئے لیکن انہیں اس سے قبل بازو پر گولی لگی ہے۔ البتہ ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اس سے قبل فروری میں وانا میں دو مقامی صحافیوں میر نواب اور اللہ نور وزیر کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ ابھی تک اس واقعہ کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ اس واقعے کے بعد مقامی صحافتی حلقوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی۔

حقوق انسانی اور صحافتی آزادی کے لئے کام کرنے والی بین الاقوامی اور قومی تنظیمیں ماضی میں وزیرستان میں صحافیوں کے لئے ناسازگار حالات پر تشویش کا اظہار کرتی رہی ہیں۔

جنوبی وزیرستان میں اس واقعے کا ایسے وقت پیش آنے پر تشویش میں مزید اضافہ ہوا ہے جب وہاں حالات قدرے معمول پر آ رہے ہیں۔

پاکستانی فورسز جنوبی وزیرستان میں ڈیڑھ دو سال سے مشتبہ القاعدہ اور طالبان کے اراکین کے خلاف کارروائیوں میں مصروف رہی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد