BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 March, 2005, 07:36 GMT 12:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’حراست میں نہیں لیا جائے گا‘

فیصل صالح حیات
فیصل صالح حیات
سپریم کورٹ کی طرف سے وفاقی وزیر برائے کشمیر اور شمالی علاقہ جات مخدوم فیصل صالح حیات کی نادہندگی کے مقدمے میں ضمانت کی منسوخی کے باوجود قومی احتساب بیورو وفاقی وزیر کو حراست میں نہیں لے گی۔

بیورو کے پراسیکیوٹرجنرل عرفان قادر نے بی بی سی کو بتایا کہ وفاقی وزیر کی ضمانت کا معاملہ اب احتساب عدالت دیکھے گی جو بارہ مارچ سے اس کیس کے سماعت شروع کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے یہ کیس اب احتساب عدالت منتقل کر دیا ہے۔وفاقی وزیر پر الزام ہے کہ انہوں نے یونائٹڈ بینک سے انہتر کروڑ روپے کا قرضے اپنی شاہ جیونہ ٹیکسٹائل مل کے لئے حاصل کیا اور اسے دانستہ واپس نہیں کیا۔

عرفان قادر کے مطابق کیونکہ اس کیس میں تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں لہذا وفاقی وزیر کو قومی احتساب بیورو کی طرف سے حراست میں لینے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ اب احتساب عدالت ہی وفاقی وزیر کی ضمانت کا فیصلہ کرے گی۔

قانونی ماہرین کے مطابق یہ حکومت یا قومی احتساب بیورو کی صوابدید پر ہے کہ وہ وفاقی وزیر کو حراست میں لیتی ہے یا نہیں۔عام طور پر اگر کسی ملزم کی ضمانت منسوخ ہو جائے تو اسے حراست میں لیا جاتا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کو ضمانت کے مسئلے پر عدالت کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔

فیصل صالح حیات ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں اور پندرہ مارچ کو وطن واپس لوٹیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد