BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 April, 2004, 14:46 GMT 19:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدر مشرف وردی نہ اتاریں: فیصل

وزیرداخلہ فیصل صالح حیات
صدر مشرف کا مستقبل فیصل صالح حیات اور چوہدری شجاعت حسین جیسے سیاسی رہنماؤں کے لئے اہم ہے
پاکستان کے وزیر داخلہ فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ اگر صدر جنرل پرویز مشرف نے وردی اتاری تو ملک میں عدم استحکام پیدا ہوجائے گا۔

صدر جنرل مشرف کو رواں سال دسمبر میں وردی اتارنے والے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

جمعہ کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئےانہوں نے مزید کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت نے اہم اقدامات کئے ہوئے ہیں۔

وانا کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ اب تک قبائلی علاقوں سے ایک سو تریسٹھ لوگ گرفتار ہوئے ہیں جن میں آدھے سے زیادہ غیر ملکی ہیں اور ان سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتا ہونے والوں کے نام وہ نہیں بتا سکتے البتہ ان کا کہنا تھا کہ ان میں ازبک’ عربی ’ اور چیچن باشندے بھی شامل ہیں۔

فیصل صالح حیات نے کہا کہ قبائلی عمائدین کو حکومت نے بیس اپریل تک مہلت دی ہے اگر مطلوبہ افراد کو حکومت کے حوالے نہ کیا گیا تو پھر آپریشن کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں گزشتہ کئی سالوں میں ہونے والی دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کی پچانوے فیصد کاروائیوں میں ملوث افراد کو تربیت، اسلحہ اور پناہ ان ہی قبائلی علاقوں میں ملتی تھی اور ان کا نیٹ ورک بھی ان علاقوں میں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے آخر میں صدر جنرل مشرف پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث افراد کا تعلق ان ہی قبائلی علاقوں سے تھا اور صدر پر حملے میں غیر ملکی بھی ملوث تھے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا راولپنڈی سے القائدہ سے تعلقات کے شبے میں حاضر سروس فوجی گرفتار ہوئے ہیں تو ان کا کہناتھا کہ چند ماہ قبل کچھ فوجیوں سے پوچھ گچھ ہوئی تھی تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کو اس ضمن میں مزید تفصیل معلوم نہیں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد