BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 January, 2004, 15:41 GMT 20:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فیصل نے بیان کی تردید کر دی

فیصل صالح حیات

وفاقی وزیرداخلہ فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ انہوں نے یہ ہرگز نہیں کہا کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان جوہری معلومات دیگر ممالک کو فراہم کرنے میں ملوث نہیں ـ

جمعہ کے روز پاکستان کی بیشتر اخبارات نے شہہ سرخِی کے ساتھ یہ خبر شائع کی ہے کہ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان جوہری معلومات کسی کو فراہم کرنے میں ملوث نہیں ـ

وزارت داخلہ کے ترجمان نے جمعہ کی شام کو جاری کردہ ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ’’وزیرداخلہ سے منسوب وہ بیان جو اخبارات میں نمایاں طور پر شائع کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان جوہری معلومات کسی ملک کو فراہم کرنے میں ملوث نہیں ـ یہ بیان درست نہیں ہےـ‘‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ اصل میں وزیرداخلہ نے کہا تھا کہ پیچیدہ تحقیقاتی عمل جاری ہے لہٰذا اس ضمن میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا - اگر کوئی اس قسم کی غلط کاری میں ملوث پایا گیا تو اسے قوم کے سامنے لایا جائے گا -‘‘

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ وزیرداخلہ نے کہا تھا کہ ’’ اس مرحلے پر قیاس آرائیاں کسی کے بھی مفاد میں نہیں ـ دیگر سائسندانوں کے ہمراہ ڈاکٹر عبدالقدیر سے بھی پوچھ گچھ ہورہی ہےـ لیکن تا حال وہ مجرم نہیں ثابت ہوئےـ اس لئے جب تحقیقات کا پورا عمل مکمل ہوگا تب ہی کوئی نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہےـ ‘‘0

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد