BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 January, 2004, 00:54 GMT 05:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’صدر پر حملہ: ملزم کون؟
فیصل صالح حیات

پاکستان کے وزیرِ داخلہ فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف پر گزشتہ دنوں ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات بہت آگے تک پہنچ گئی ہیں اور حکام کے ہاتھ ایسا مواد لگ چکا ہے جو معاملے کو جلد نتیجہ خیز بنا دے گا۔

لاہور میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ نے کہا کہ تحقیقات کے دوران کئی انکشافات ہوئے ہیں، کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور صدر پر حملہ کرنے والے ملزموں کی نشاندھی ہو گئی ہے۔

تاہم بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر مشرف پر دو قاتلانہ حملوں کے بعد اب تک چوبیس افراد کو پکڑا جا چکا ہے جن میں کچھ بہت اہم لوگ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ کے شدت پسندوں اور پکڑے جانے والوں میں بہت معمولی سا فرق ہے۔

فیصل صالح حیات نے تحقیقات کی مزید تفصیل بتانے سے یہ کہتے ہوئے گریز کیا کہ یہ تحقیقات حسساس نوعیت کی ہیں اور اس وقت ان پر کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ معلوم ہو چکا ہے کہ صدر پر حملہ کرنے والوں کا تعلق کس سے ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ صدر کی سیکورٹی میں جو نقائص سامنے آئے ہیں انہیں دور کرنے کے لئے کیا اقدامات کیئے جا رہے ہیں تو وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ’صدر مشرف کی سیکورٹی میں کسی قسم کے کوئی نقائص سامنے نہیں آئے اور ایسا کہنا بالکل غلط ہے۔‘

انہوں نے کہا انسانی حدود میں رہتے ہوئے جس حد تک ممکن ہے جنرل پرویز مشرف کی حفاظت کا اننتظام کیا جاتا ہے اور ہر پہلو سے اس مسئلے پر غور کیا جاتا ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کسی بھی جگہ خود کش بمباروں کے لئے کوئی پالیسی نہیں بنی اور نہ بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی سیکورٹی کے مناسب اور بروقت اقدامات ہی تھے کہ صدر پر حملے سے ممکنہ بہت بڑا سانحہ ہونے سے بچا لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر کی سیکورٹی کے ذمہ دار ان پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو جنہوں نے اپنی جان کا نذارنہ پیش کیا، خود صدر نے دس دس لاکھ روپے دیے ہیں، ان کے خاندان کو ، بھائی بیٹوں کو نوکریاں دی گئی ہیں اور ان کا مناسب خیال بھی رکھا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد