BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Friday, 16 July, 2004, 17:53 GMT 22:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حکومت کی کارکردگی: وزیرِ داخلہ سے سوال کیجیے
فیصل صالح حیات
فیصل صالح حیات
پاکستان میں القاعدہ کے خلاف آپریشن میں سرکاری ایجنسیاں کتنی مؤثر رہیں؟ اس سلسلے میں کراچی اور وزیرستان میں ہونے والے آپریشن، ہلاکتوں اور گرفتاریوں سے کیا نتیجہ نکلا؟ حکومت کی کارکردگی کیسی رہی؟ فرقہ واریت پر قابو کیوں نہ پایا جا سکا؟ ملک میں جرائم کی صورتِ حال کیا رہی؟ پولیس اصلاحات پر جو بیانات آتے رہے ان کی روشنی میں کیا عملی اقدامات کئے گئے؟

ایسے ہی کتنے سوالات ہیں جو جواب طلب ہیں۔ اس اتوار اٹھارہ جولائی کو سیربین کے ٹاکنگ پوائنٹ میں بحث کا یہی موضوع ہوگا اور بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے قارئین اور ریڈیو کے سامعین پاکستان کے وزیرِ داخلہ فیصل صالح حیات سے براہِ راست سوال پوچھ سکیں گے۔

فیصل صالح حیات ایک تجربہ کار پارلیمینٹیرین ہیں۔ وہ ایک طویل عرصہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ رہے لیکن گزشتہ انتخابات میں بینظیر بھٹو کی طرف سے دیئے جانے والے ٹکٹ پر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے اپنی وفاداریاں تبدیل کر لیں اور اب ان کا شمار جنرل پرویز مشرف کے حامیوں میں ہوتا ہے۔ سیاسی حلقوں میں یہ تاثر بھی پایا جاتا ہے کہ انہوں نے ایسا شاید اپنے خلاف پہلے سے موجود مبینہ بدعنوانی کے مقدمات سے بچنے کے لئے کیا۔

قارئین ہمییں اپنے سوالات اس صفحے پر موجود ای میل فارم کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ یہ سوالات درج ذیل پتے پر بھی بھیجے جا سکتے ہیں:
urdu@bbc.co.uk

یا پھر ہمیں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فون یا فیکس کے ذریعے اپنے سوالات اور فون نمبر بھیج سکتے ہیں:

فیکس کا نمبر

2651149-51-92-00

فون نمبر

2650331-51-92-00

آپ کا سوال اور فون نمبر ملنے پر ہم آپ کو فون کریں گے اور ہمارے پروگرام سیربین کے دوران آپ اپنا سوال براہ راست پوچھ سکیں گے۔



آپ اپنے سوالات اردو، انگریزی یا رومن اردو میں بھی بھیج سکتے ہیں۔


تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد