BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 09 March, 2005, 12:39 GMT 17:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فاٹا فائرنگ دو افراد زخمی

فائرنگ نامعلوم افراد نے کی (فائل فوٹو)
فائرنگ نامعلوم افراد نے کی (فائل فوٹو)
قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ ساوتھ فاٹا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی ایک گاڑی پر حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

میران شاہ سے موسول اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز ّیڑھ بجے کے قریب نامعلوم افراد نے ساوتھ فاٹا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی ایک ڈبل کیبن گاڑی پر گولی چلا دی۔

اس سے گاڑی میں سوار پراجیکٹ کی ایک خاتون اہلکار ثمینہ اسلم اور ڈرایئور عبدالسلام زخمی ہوگئے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

یہ حملہ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے چار کلومیٹر مغرب میں دتہ خیل روڈ پر پیش آیا۔

یہ اہلکار علاقہ شنا خوڑا میں خواتین آرگنائرز کی تربیت کر کے واپس آ رہے تھے۔

زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ ڈرائیور ابھی بھی زیر علاج ہے۔

ان علاقوں میں غیرسرکاری تنظیمیں نہ ہونے کے برابر ہیں البتہ مقامی قبائل اس پراجیکٹ کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم کسی کے خلاف کوئی کارروائی ابھی عمل میں نہیں آئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد