قبائلی علاقے میں تئیس فوجی لاپتہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں تقریبا ایک ماہ قبل شدید برف باری میں لاپتہ ہونے والے تئیس فوجیوں کی تلاش جاری ہے۔ تاہم ابھی تک حکام کے مطابق کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ پشاور میں فوجی حکام کے مطابق یہ تئیس فوجی گیارہ فروری کو خیبر ایجنسی کے دورا افتادہ پہاڑی علاقے تیراہ میں افغان سرحد میں تعینات ساتھیوں کو بچانے کی خاطر روانہ ہوئے تھے ۔ خیال جاتا ہے کہ راستے میں برفانی تودوں کی نظر ہوگئے۔ فوجی حکام نے بتایا کہ اتنی برف پڑی ہے کہ اس کے پگھلنے کی صورت میں ہی ان فوجیوں کے بارے میں کچھ معلومات ملنے کی امید کی جا سکتی ہے۔ تاہم ان فوجیوں کی تلاش کا کام جاری ہے اور ان افراد کی لاشیں ملنے کی بعد ہی ان کی ہلاکت کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔ لاپتہ افراد میں نو کا تعلق فوج جبکہ چودہ کا نیم فوجی فرنٹیر کور سے ہے۔ صوبہ سرحد اور اس سے ملحق قبائلی علاقوں میں حکام کے مطابق گزشتہ کئی ماہ کی غیر معمولی بارشوں اور برف باری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار سو سے زائد ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||