BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 12 February, 2005, 07:47 GMT 12:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان میں مزید بارش کا امکان

صوبہ بلوچستان
بلوچستان میں کئی علاقے بارش کو سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب صوبہ بلوچستان میں تیز بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو صوبہ پنجاب کے بالائی علاقوں اور صوبہ سرحد تک جاسکتا ہے۔

محکمے کے سربراہ ڈاکٹر قمرالزمان کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، پنجاب اور سرحد صوبوں کے بالائی علاقوں اور شمالی علاقہ جات میں ہلکی بارش اور برفباری ہونے کا بھی وسیع امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تفریحی مقام مری میں اب تک چودہ فٹ برف پڑ چکی ہے جس سے انتیس برس پہلے کا برفباری پڑنے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

حکام کے مطابق فروری کے مہینے میں اسلام آباد میں اوسط تہتر ملی میٹر بارش ہوتی ہے لیکن اب تین سے بارہ فروری کے دوران دو سو ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ دنوں ہونے والی تیز بارشوں میں کئی کچے مکانات گر گئے اور پسنی کے قریب ایک ڈیم ٹوٹنے کی وجہ سے سیلابی ریلا بیسیوں افراد کو مال مویشیوں سمیت بہا لے گیا۔

حکام کے مطابق اب تک ستر افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے اور امدادی کام جاری ہے۔

متاثرہ علاقوں میں بحری اور بری فوج امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے اور اس کام میں ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔

حالیہ بارشوں سے جہاں ملک کے مختلف حصوں میں شہریوں کا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے وہاں گندم اور دیگر فصلوں کے لیے یہ بارش خاصی کارآمد بھی ثابت ہوئی ہے۔

پاکستان میں زراعت کے لیے پانی کی تقسیم کے مجاز ادارے’ارسا‘ کے چیئرمین نے بتایا ہے کہ حالیہ بارشوں سے بارہ فروری تک مختلف ڈیموں میں 2.237 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوچکا ہے جوگزشتہ سال کے ان دنوں کی نسبت تین فیصد زیادہ ہے۔

’ارسا‘ چیئرمین کے مطابق تمام صوبوں کو مطلوبہ مقدار میں پانی فراہم کیا جارہا ہے اور فی الوقت ملک میں پانی کی قلت نہیں ہے اور آئندہ بارشوں سے پانی کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد