تودہ گرنے سے گیارہ افراد ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے شمالی ضلع مانسہرہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک دور افتادہ پہاڑی گاؤں کنڈ بالا میں ایک مکان پر تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ صوبہ سرحد میں گزشتہ پانچ روز سے بارشوں اور برف باری کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے اس سے انسانی جانوں کے نقصان میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں سب سے بڑا واقعہ ضلع مانسہرہ میں بٹل تھانے کے ایک گاؤں کنڈ بالا میں بدھ کی شام پیش آیا ہے جس میں پولیس کے مطابق ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ علاقے میں چھ فٹ برف پڑی ہوئی ہے جس سے امدادی کارروائیوں میں دقت پیش آ رہی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک مرد اور عورت کے علاوہ پانچ بچیاں اور چار لڑکے بھی شامل ہیں۔ پولیس نفری علاقے کو روانہ کر دی گئی ہے البتہ اس نے ابھی واپس کوئی اطلاع نہیں بھیجی ہے۔ اس کے علاوہ صوبے کے دیگر علاقوں سے جن میں تخت بھائی، باڑہ، عالم گودر، شنکیاری اور ہنگو شامل ہیں بھی مکانات اور انسانی جانوں کے نقصان کی اطلاعات ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||