BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان میں پہلی دیسی کار
ٹویوٹا کرولہ
انجن اور ٹرانسمیشن چین سے درامد کیا جا رہا ہے۔
پاکستان نے پیر کے روز اپنی پہلی دیسی ساخت کی کار لانچ کی ہے جس کے بعد پاکستان کا شمار ان ملکوں میں ہونے لگا جن کے پاس پوری کار بنانے کی صلاحیت ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم شوکت عزیز نےکراچی کی ایک کمپنی آدم موٹرز کی جانب سے بنائی جانے والی 800 سی سی ریوو کار کے افتتاح کے موقع پر اسے پاکستان میں مینوفیکیچرنگ کی تاریخ کا اہم دن کہا۔

اس کے ساتھ ہی پاکستان ان 16 ملکوں کے کلب میں شامل ہو گیا جو اپنی کاریں ڈئزائین کر کے خود بناتے ہیں۔

لیکن کمپنی نے یہ تسلیم کیاکہ اس نئی کار کا انجن اور ٹرانسمیشن چین سے درآمد کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکیوٹیو فیروز خان نےکہا کہ ہم چین سے ٹیکنالوجی درآمد کر رہے ہیں لیکن جلدی ہی یہ ٹیکنالوجی ملک میں تیار کی جائے گی۔

اس کار کی قیمت دو لاکھ انتر ہزار روپئے (269,000 ) ہوگی۔

مسٹر خان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اسی طرح کی جاپانی کار جو اس وقت ملک کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں موجود ہے اس کی قیمت 315,000 روپئے ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان آٹو انڈسٹری نے دو ہزار دو اور تین میں 15 بلین روپئے کی آمدنی کی تھی جبکہ دوہزار تین اور چار کے دوران یہ آمدنی 51 بلین روپئے تک پہنچ گئی۔

گزشتہ چند برسوں میں پاکستانی بینکوں اور مالی اداروں کی جانب سے مالی پیکیج کی پیشکش کے سبب کاروں کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

افسران کا کہنا ہے کہ جاپان کی ٹویوٹا ، سوزوکی اور ہونڈا کمپنیاں وہیں پر کاریں اسمبل کرکے فروخت کرتی ہیں لیکن وہ اس بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا نہیں کر پا رہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد