BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف نے سودے بازی کی ہے: قاضی
متحدہ مجلس عمل نے جعمہ کو کوئٹہ میں ملین مارچ کیا تھا
متحدہ مجلس عمل نے جعمہ کو کوئٹہ میں ملین مارچ کیا تھا
متحدہ مجلس عمل کے رہنما قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ ایف سولہ طیاروں کی پاکستان کو فروخت اور صدر مشرف کے جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کو سنٹریفیوجز فراہم کرنے کے بیان سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ صدر مشرف نے پاکستان کے جوہری پروگرام پر سودے بازی کی ہے۔

پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے امریکی فیصلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے بی بی سی اردو سروس کو کہا کہ ایسے ایف سولہ طیاروں کس کام کے جب جوہری پروگرام امریکہ کے حوالے ہو گیا ہو اور ہم اس سے دست بردار ہو گئے ہوں۔

انہوں نے اسے قوم سے دغا بازی قرار دیا اور کہا کہ قوم اسے کبھی معاف نہیں کرئے گی۔

قاضی حسین احمد نے گزشتہ دنوں شیخ رشید کے ایک بیان کا حوالے دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسی وقت لوگوں کا ماتھا ٹھنکا تھا کہ کوئی سودے بازی ہو رہی ہے اور شیخ رشید سے جنرل مشرف نے یہ بیان دلوایا ہے۔

اس بیان میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایران کو سینٹریفیوجز فراہم کئے تھے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب بات کھل کر سامنے آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ پیش رفت سے لوگوں کے جذبات اور زیادہ برانگیختہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتوں کے ساتھ مشرف کی ملی بھگت اور صدر مشرف کا جو ’سکیورٹی رسک‘ ہونا ہے وہ بات اور زیادہ عیاں ہو گئی ہے۔

قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیے جانے کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کو تو ’ ڈبیٹنگ سوسائٹی‘ تک محدود کر دیا ہے اور کسی بھی اہم معاملے میں اسے اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔

پاکستان کے جوہری پروگرائم کی موجود حالت کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک امریکی مصنف جارج فرائڈ مین نے اپنی کتاب ’امریکہ سیکریٹ وار‘ میں لکھا ہے کہ امریکہ نے اسی رات پاکستان کے جوہری پروگرام کا کنٹرول سنبھال لیا تھا جس رات پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ ہونے کا خطرہ پیدا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام امریکہ کے ہاتھ میں ہے پاکستان کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے۔

متحدہ مجلس عمل کی اس صورت حال میں حکمت عملی کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل تو پہلے ہی تحریک چلا رہی ہے اور ملین مارچ کے سلسلے کا اگلا مظاہرہ 28 مارچ کو پشاور میں ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد