BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 22 March, 2005, 11:50 GMT 16:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انضمام کے100 ٹیسٹ میچ

انضمام الحق
انضمام الحق سو ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پاکستان کے چوتھے کھلاڑی ہیں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق بھارت کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں ٹاس کے لئے جب چناسوامی اسٹیڈیم بنگلور میں داخل ہونگے تو یہ ان کا سوواں ٹیسٹ ہوگا۔

وہ ٹیسٹ میچوں کی سنچری مکمل کرنے والے پاکستان کے چوتھے ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔ ان سے قبل جاوید میانداد، سلیم ملک اور وسیم اکرم نے یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔ جاوید میانداد نے اپنے شاندار ٹیسٹ کریئر کا اختتام 124 ٹیسٹ میچوں کے ساتھ کیا۔ سلیم ملک نے103 ٹیسٹ میچ کھیلے جبکہ وسیم اکرم نے104 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

انضمام الحق ایک ایسے وقت ٹیسٹ میچوں کی سنچری مکمل کررہے ہیں جب پاکستانی ٹیم کو بھارت کےخلاف کولکتہ کی شکست کے سبب تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کے خسارے کا سامنا ہے اسی لئے وہ کہتے ہیں کہ بنگلور ٹیسٹ جیت کر وہ اسے اپنے اور ٹیم کے لئے یادگار بنانا چاہتے ہیں۔

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے ایک نوجوان کی حیثیت سے انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا تھا تو یہ نہیں سوچا تھا کہ یہ ایک طویل سفر ہوگا۔ آج جب وہ ماضی کو یاد کرتے ہیں تو خوشی کا ایک عجب احساس ہوتا ہے۔

انضمام الحق1992 کے ورلڈ کپ کو اپنے شاندار کریئر کا اہم لمحہ قرار دیتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ کئی دوسرے یادگار میچز بھی ہیں جو وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔

انضمام الحق کہتے ہیں اس طویل سفرمیں کئی اتارچڑھاؤ آئے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اس دوران انہیں سابق کپتانوں اور ساتھی کرکٹرز کا بھرپور تعاون بھی حاصل رہا۔

سو ٹیسٹ میچز مکمل ہونے کے بعد اب کیا خواہش ہے؟ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ جب تک وہ فٹ ہیں پاکستان کے لئے کھیلنا چاہیں گے۔انہوں نے کبھی بھی انفرادی ریکارڈز کے بارے میں نہیں سوچا بلکہ ٹیم کی پرفارمنس کو اولیت دی ہے۔

انضمام الحق کے سوویں ٹیسٹ کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے میچ سے قبل ایک مختصر تقریب میں انہیں خصوصی شیلڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد