BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 March, 2005, 01:38 GMT 06:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
700 بھارتی قیدی رہا کریں گے: پاکستان

ہندوستان ماہی گیر
پاکستان سے رہائی کے بعد ہندوستانی ماہی گیر اپنے ملک جا رہے ہیں۔
پاکستان نے کہا ہے کہ وہ کہ وہ خیر سگالی کے جذبے کے تحت سات سو بھارتی قیدیوں کو رہا کرئے گا۔

پاکستان حکومت کی طرف سے یہ اعلان پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے شروع ہونے کے موقع پر گیا گیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہندوستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان صدر جنرل مشرف کی طرف سے بھارت کے لیے خیر سگالی کے جذبے کا اظہار ہے۔

صدر مشرف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچوں کے دوران بھارت جانے کی خواہش ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ اگر ان کو بھارت نے دعوت دے تو وہ میچ دیکھنے جائیں گے۔

رہا کیے جانے والے قیدیوں میں سے اکثریت ہندوستانی مچھیروں کی ہو گی

پاکستان اور بھارت اکثر ایک دوسرے کے ماہی گیروں کو سمندری حدور کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیتے ہیں اور ان کوبغیر مقدمہ چلائے جیل میں رکھا جاتا ہے۔

پاکستانی اور بھارتی ماہی گیروں کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے غریب ماہی گیر اس معاملے میں بالکل بے قصور ہیں کیونکہ دونوں ملکوں کی سمندری حدود واضح نہیں ہیں اور سرحد پر کوئی سگنل نصب نہیں ہیں جس کے باعث ماہی گیر غلطی سے سرحد عبور کر جاتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد