BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 February, 2005, 12:27 GMT 17:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹائم کی خبر بے بنیاد ہے: پاکستان

ڈاکٹر قدیر
پاکستان نے ٹائم میگزین کی اس خبر کو بے بنیاد اور افواہوں پر مبنی قرار دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا نیٹ ورک ابھی بھی کام کر رہا ہے اور یہ کہ ڈاکٹر خان نے سعودی عرب کو جوہری ٹیکنالوجی فراہم کی ہے۔

پیر کو ہفتہ وار بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان مسعود خان نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات ختم نہیں کی گئیں ہیں مگر پاکستان نے ڈاکٹر خان کے نیٹ ورک کا خاتمہ کر دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو اس سلسلے میں ثبوت فراہم کیا جائے کہ اس معاملے پر کوئی نئی بات ہے تو پاکستان اس کی تحقیقات کر سکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ٹائم میگیزین کا یہ دعوی بھی بالکل غلط ہے کہ ایک پاکستانی لیبارٹری میں سے سولہ یورینیم ہیکسوفلورائڈ گیس کے سلنڈر غائب پائے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس معاملے پر ان کی متعلقے حکام سے بات ہوئی ہے اور انھیں بتایا گیا ہے کہ کسی لیبارٹری سے کوئی سلنڈر غائب نہیں ہوا۔

مسعود خان نے کہا کہ پاکستان نے اس مسئلے پر مکمل تحقیقات کی ہیں اور بین الاقوامی برادری اور آئی اے ای اے کو ان تحقیقات سے آگاہ رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چند دوسرے ممالک جن کا نام اس بلیک مارکیٹ کے سلسلے میں سامنے آیا ہے انھوں نے ابھی تک اس سلسلے میں تحقیقات نہیں کی ہیں۔ تاہم ترجمان نے ان ممالک کا نام نہیں لیا۔

ترجمان نے کہا کہ بگھلیارڈیم کا مسئلہ عالمی بینک کے صدر جیمز وولفینسن کے سامنے اٹھایا جائے گا جو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد