اعجاز مہر بی بی سی اردو ڈاٹ کام،اسلام آباد |  |
 |  صدر مشرف اور ان کے حامی چاہتے ہیں کہ وہ صدارت کا سیاسی عہدہ اور فوج کی کمان کا عہدہ دونوں ساتھ ساتھ رکھیں |
پاکستان کے وزیر اطلاعات شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صدر مشرف 2007 کے بعد بھی صدر کا عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔ شیخ رشید نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ صدر مشرف 2007 کے بعد صدارت کو نہیں چھوڑیں گے کیونکہ ملک کو ان کی ضرورت ہے۔ صدر جنرل مشرف بارہ اکتوبر 1999 میں میاں نواز شریف کی حکومت کو ہٹا کر اقتدار سنھالا تھا۔ اس وقت وہ فوج کے سربراہ اور صدر کا دونوں عہدوں پر اپنے رکھا ہوا ہے۔ |