BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 14 October, 2004, 00:09 GMT 05:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیری وفد واہگہ پر روک دیا گیا

تاریخی وفد
بشیر اندرابی کا کہنا تھا کہ اس وفد کے کسی بھی طرح سیاسی مقاصد نہیں ہیں
معروف کشمیری صوفی بزرگ شیخ نورالدین ولی کی درگاہ پر حاضری کے لیے بھارت کے زیر انتظام کشمیر جانے والے وفد کو پاکستانی حکام نے واہگہ پر روک دیا ہے۔

وفد دس کشمیریوں اور دو پاکستانیوں پر مشتمل ہے اور گذشتہ نصف صدی میں یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے لوگ بھارت کے زیرانتظام کشمیر جا رہے تھے۔

شیخ نورالدین ولی، جنہیں علم دار کشمیر بھی کہا جاتا ہے، کی درگاہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے چرار شریف میں واقع ہے۔

اس وفد کے دورے کا اہتمام بھارتی پارلیمان کی رکن نرمیلا دیش پانڈے کی تنظیم نے کیا تھا۔

وفد کو واہگہ پر روکنے والے حکام نے وفد کو صرف اتنا بتایا کہ انہیں روکنے کی خصوصی ہدایات ہیں اور یہ ہدایات وزارتِ داخلہ نے جاری کی ہیں۔

وفد کا کہنا ہے کہ انہیں اس حکم کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن ان سے کہا گیا ہے کہ وزارتِ داخلہ کے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ وفد کو کسی بھی طرح واہگہ کے اس پار جانے کی اجازت نہ دی جائے۔

وفد واپس اسلام آباد روانہ ہو چکا ہے اور وفد میں شامل بشیر احمد اندرابی نے حکومت کے اس فیصلے کو انتہائی بد قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سرحد کے اس پار کے عوام اور حکومت کو غلط سگنل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اس فیصلے سے انتہائی مایوسی ہوئی ہے کیونکہ یہ وفد صرف امن اور بھائی چارے کے لیے جا رہا تھا۔

سید بشیر احمد اندرابی پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے اور وہ صرف شیخ نورالدین ولی کے مزار کی زیارت کرنے جارہے تھے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے اور وفد میں شامل دوسرے ارکان نے اس توقع کا اظہار کیا تھا کہ اس دورے سے انہیں اپنے ان عزیزوں سے بھی ملاقات کا موقع مل سکتا ہے جنہیں انہوں نے صرف تصاویر ہی میں دیکھا ہے۔

اس وفد کے دورے کا اہتمام بھارتی پارلیمان کی رکن نرمیلا دیش پانڈے کی تنظیم نے کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد