BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 September, 2004, 22:54 GMT 03:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’گو مشرف گو‘ تحریک جنوری سے

صدر مشرف پودا لگا رہے ہیں
مشرف کی وردی کا مسئلہ حکومت کے لیے ایک دردِ سر ہے
پاکستان میں مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف کی وردی کے خلاف یکم جنوری سے ’گو مشرف گو‘ تحریک چلائی جاۓ گی۔

وہ سنیچر کے روز لاہور میں مسجد شہداء کے سامنے گیارہ ستمبر کے ایک احتجاجی مظاہرے کے موقعے پر اخبار نویسوں سے بات چیت کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ قانون آئین اور مجلس عمل سے ہونے والے ایک معاہدے کے تحت صدر پرویز مشرف اکتیس دسمبر تک وردی میں رہ سکتے ہیں اور اس سے قبل ان سے وردی اتارے جانے کا مطالبہ کرنا یا اس مطالبے کے حق میں کوئی احتجاجی مہم چلانا وعدہ خلافی بھی ہوگی اور آئین کی خلاف ورزی بھی۔

انہوں نے کہا کہ صدرپرویز مشرف نے ابھی وردی نہ اتارے جانے کا اعلان کیا ہے اور نہ ہی اس معاملے میں وہ بد عہدی کے مرتکب ہوئے ہیں تاہم بقول لیاقت بلوچ، صدر پرویز مشرف نے وردی اتارے جانے کے بارے میں صرف بد نیتی کا اظہار کیا ہے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اے آر ڈی کے رہنما متحدہ مجلس عمل کی مخالفت میں ایسا کوئی موقف اختیار نہ کریں جس سے صدر پرویز مشرف کی آمریت کو تقویت ملے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد