’وردی مت اتاریں‘ پنجاب لیگ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکمران جماعت مسلم لیگ پنجاب کے جنرل کونسل کے اجلاس میں صدر جنرل پرویز مشرف کے وردی میں رہنے کے حق میں ایک قرار داد منظور کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ ایک عہدہ رکھنے کے حوالے سے کسی پراپیگنڈہ سے متاثر ہو کر قطعی طور پر وردی نہ اتاریں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا کہ ملک کی سالمیت اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ پرویز مشروف وردی کے ساتھ اس ملک کے صدر بھی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر کے وردی میں رہنے کے لیے ہر محاذ پر قانونی و سیاسی جنگ لڑیں گے اور پنجاب اسمبلی سے بھی ان کے وردی میں رہنے کے حق میں قرارداد منظور کرائی جائےگی۔ جنرل کونسل کا یہ اجلاس مسلم لیگ پنجاب کے عہدیداروں کے چناؤ کے لیے بلایا گیا تھا ۔اجلاس میں وزیر اعلی پرویز الہی کو پنجاب کا صدر اور صوبائی وزیر مواصلات چودھری ظہیر احمد کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||