BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 September, 2004, 07:57 GMT 12:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شریف خاندان کے پاکستان آنےکاامکان

شریف برادران کی واپسی کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے
شریف برادران کی واپسی کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے
پاکستان حکومت جلاوطن مسلم لیگی رہنما شہباز شریف کے اہل خانہ کو پاکستان آنے کی اجازت دینے کی درخواست پر غور کر رہی ہے اور امکان ہے کہ انہیں دو ماہ تک ملک میں قیام کی اجازت دے دی جائے گی۔

یہ بات اطلاعات کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے بتائی۔

انہوں نے کہا کہ صدر جنرل پرویز مشرف خواتین کا احترام کرتے ہیں اور امید ہے کہ شریف خاندان کی خواتین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وطن آنے کی اجازت دے دیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف کی اہلیہ اور ان کی دو بیٹیوں کی پاکستان آنے کی اجازت کے لیے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اجازت اس بات سے مشروط ہوگی کہ وہ پاکستان میں کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔

نصرت شہباز اور ان کی صاحبزادیوں جویریہ اور رابعہ کو پہلے بھی پاکستان آنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن مقررہ مدت سے زائد قیام کے بعد حکومت نے انہیں باہر بھجوادیا تھا۔

گیارہ مئی کو پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے بھی وطن لوٹنے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں ایئرپورٹ سے ہی واپس سعودی عرب بھجوایاگیا تھا۔

شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق لاہور میں نصرت شہباز اپنے کسی عزیز رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لیے آنا چاہتی ہیں۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو اقتدار سے ہٹاِئے جانے کے بعد شریف خاندان کو سعودی عرب بھجوا دیا گیا تھا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ایک معاہدے کے تحت بیرون ملک گئے ہیں جبکہ شریف خاندان ہمشہ ایسے کسی معاہدے کی تردید کرتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد