BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پاکستان شہباز کا بھی ملک ہے‘
شہباز
شہباز شریف کے ایک حامی سے پولیس کا سلوک
پاکستان مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کو اگرچہ پاکستان پہنچتے ہی وطن بدر کر سعودی عرب بھیجا جا چکا ہے تاہم ان کے پاکستان پہنچنے سے پہلے اور پاکستان پہنچنے پر مختلف لوگوں نے مختلف ردِ عمل کا اظہار کیا۔

ان کی جماعت کے ایک رہنما بن یامین کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ نے واضح اجازت دی تھی اور انہیں وطن بدر کیا جانا اس فیصلے کی توہین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے اس فیصلے میں اس معاہدے کا بھی ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت ایسا کوئی معاہدہ پیش نہیں کر سکی۔

لاہور کی ایک عام خاتون نے جنہوں نے اپنا ظاہر کرنے سے گریز کیا کہ کہا کہ ’آنا ان کا حق ہے اور انہیں آنا چاہیے اور کسی کو بھی انہیں انے سے روکنا نہیں چاہیے اور جو بھی ایسا کرے گا وہ غلط کام کرے گا۔‘

گوالمنڈی لاہور کے ایک رہائیشی نے کہا کہ ’وہ ہمارے لیڈر ہیں، انہوں نے ہمارا بہت ساتھ دیا ہے انہوں نے بھی اور نواز شریف نے بھی، پاکستان ان کا ملک ہے۔‘

صحافی اور مبصر ایاز امیر کا کہنا تھا کہ یہی خیال کیا جا رہا تھا کہ انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو اس تناظر میں دیکھا جانا چاہیے کہ انتخابات کے باوجود یہ ایک نیم فوجی حکومت ہےاور بہت سی باتوں کے بارے میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہے۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد