BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 30 August, 2004, 19:13 GMT 00:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک، بھارت قیدیوں کا تبادلہ

واہگہ بارڈر
بھارت بیس پاکستانی رہا کرے گا
منگل کی صبح ہندوستان اور پاکستان اپنی جیلوں میں بند ایک دوسرے کے تقریبا چالیس قیدیوں کا باہمی تبادلہ کریں گے۔

لاہور میں رینجرز کے ترجمان محمد گلباز نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ صبح دس بجے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کی شام تک قیدی رینجرز کے حوالے نہیں کیے گئے تھے اورانھیں متعلقہ حکام کل صبح براہ راست واہگہ پر لائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ انہیں یہ معلوم نہیں کہ ان قیدیوں کی نوعیت کیا ہے البتہ ان کی تعداد بیس کے قریب ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے ہندوستان کے حوالے کیے جانے والے قیدیوں کی اصل تعداد انیس ہے جن میں سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے گیارہ، راولپنڈی سے دو اور سندھ سے چھ قیدی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہندوستان بھی اپنی جیلوں میں بند پاکستان کے بیس قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کرے گا اور یہ وہ لوگ ہیں جنہیں کارگل کی جنگ کے دوران میں یا غلطی سے سرحد پار کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد